شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تازہ واقعات میں مارے جانے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔کراچی کے سوک سینٹر میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجہ میں چالیس سالہ ٹرانسپورٹر امان اللہ اور پندرہ سالہ اخلاق لقمہ اجل بن گئے۔ادھر پی آئی بی کالونی میںدہشت گردوں نے سیاسی کارکن چالیس سالہ امجد کو ابدی نیند سلا دیا۔جبکہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر فو اے میں ماربل کارخانے کے قریب ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔حکومت کی جانب سے کراچی میں قیام امن کے حوالے سے تواتر کے ساتھ دعوے کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود دہشت گردی کا عفریت روشنیوں کے شہر کے حسن کو گہنانے کے ساتھ ساتھ کراچی کے باسیوں کے لئے بھی مسلسل خوف کا سبب بنا ہوا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38