لاہور (تجزیہ: اشرف چودھری) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی کے سامنے آخری مرتبہ پیش ہوگئے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ ایک مرتبہ پھر ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔ شعیب ملک کلیئرنس پانے کے بعد زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ بن سکتے ہےں۔ پی سی بی حکام ٹیم مےں ایک تجربہ کار کھلاڑی کی آمد چاہتے ہےں اسی وجہ سے شعیب ملک جو کہ شاہد آفریدی کا بہترین نعم البدل ثابت ہو سکتے ہےں ذرائع کے مطابق پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی نے سابق کپتان کو جرمانہ کر کے کلیئر کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کا اعلان رواں ہفتے مےں کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف دانش کنیریا کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ مےں ہے جہاں کیس کی سماعت 18اگست کو ہوگی۔ پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی ان کے متعلق اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں دے گی جب تک معاملہ عدالت مےں زیر سماعت ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024