مکرمی! رمضان کا ایک عشرہ اختتام پذیر ہوا اور جیسا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں لوگ ہمیشہ کی طرح کمی کے منتظر رہے لیکن ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ قیمتوں میں نہ صرف اضافہ کیا گیا بلکہ منافع خوروں اور سٹاک مافیا شوگر و گندم مافیا نے کام کر دکھایا۔ رمضان میں استعمال ہونے والی تمام اشیاءکو غائب کر دیا تاکہ رمضان میں مہنگے داموں میں فروخت کر سکے۔ حتیٰ کہ صوبائی حکومت اور وفاقی نے یوٹیلٹی سٹور پر اپنی میں ان بنیادی ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی کر کے فروخت کرنا تھا وہ ان سٹورز سے بھی غائب کر دی گئی اور یہ حکومت کی نااہلی گردانی جائے یا حکومت کی بدنیتی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جو وہ 300 سستے بازار پنجاب بھر میں متعارف کرائے ان میں سے بھی بیشتر بازاروں میں اشیاءناقص فراہم کی جا رہی ہے۔
(محمد طیب زاہر رانا)
(محمد طیب زاہر رانا)