امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

Apr 16, 2025 | 18:39

ویب ڈیسک

راولپنڈی: امریکی سفارت خانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں امریکی نژاد قیدی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو جیل میں امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کے لیے رسائی دی گئی تھی۔ جس کے لیے وفد اڈیالہ جیل پہنچا اور قیدی سے ملاقات کی۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پہنچنے والے وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکار مائیکل پیٹرک، خاتون اہلکار ماریہ اور سکیورٹی آفیسر مہوش شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ظاہر ذاکر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر سے ملاقات کا مقصد امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور قانونی مدد سے متعلق بات چیت تھا۔

مزیدخبریں