گوجرانوالہ+منڈی بہائوالدین(نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) لیبا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین افراد منڈی بہاؤالدین اور ایک گوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا کے مشرقی علاقے سیریت شہری کے قریب کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔ سمیر، علی حسین اور آصف منڈی بہاؤالدین کے رہائشی تھے جبکہ زاہد کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ مصری شہری تھے جبکہ دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق 4 پاکستانیوں کی شناخت
Apr 16, 2025