لاہور + واربرٹن + سیالکوٹ (نامہ نگار) ور چوئل پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی۔ ملزم نے ہوٹل میں بلا کر نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ محلہ عیدگاہ واربرٹن کی 6 سالہ بچی کو عبدالرحمنٰ عرف مانی نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیالکوٹ کے ماڈل ٹاؤن میں بلال صدیق پائپ فٹنگ کا کام کرتا ہے کو ملزمان فہد اور یعقوب کام کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے اور شراب پی اور بلال سے زبردستی بدفعلی کر ڈالی۔
زیادتی واقعات‘ لاہور میں خاتون بچی واربرٹن‘ لڑکا سیالکوٹ میں نشانہ
Apr 16, 2025