مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ملک میں داخلے سے روک دیا 

Apr 16, 2025

مالے (نوائے وقت رپورٹ) مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی پارلیمان سے منظوری کے بعد اس فیصلے کی توثیق صدر محمد معیزو نے بھی کر دی جو فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔ مالدیپ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن قانون میں یہ ترمیم اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی "ظالمانہ کارروائیوں" کی مذمت کے طور پر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صدر معیزو نے  ایک خصوصی ایلچی مقرر کرنے اور ‘‘فلسطین سے یکجہتی’’ کے عنوان سے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں