لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے وقف پراپرٹی پیر عبد المنان وضع تاروگل، بحریہ ٹاؤن، لاہور کا تفصیلی دورہ کرتے کہا وقف املاک کی حفاظت بنیادی ذمہ داری،جامع حکمت سے اراضیات کو محفوظ بنادیا۔ قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کی روک تھام کے لیے فیلڈ افسران ہمہ وقت مستعد ہیں۔وقف اراضیات پر کمرشل سکیمزاور ترقی سے متعلق منصوبہ بندی عمل میں لا ئی جاچکی۔مالی وسائل میں اضافے کے بغیر تعمیر و ترقی کا خواب ادھورا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ فنانس اوقاف خالد محمود سندھو، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف آصف اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (رجسٹریشن) اوقاف قاضی عبد الرزاق، ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور زون (ویسٹ)اشفاق ڈیال، منیجر اوقاف سرکل نمبر6 لاہور معیز الرحمن اور ایس ڈی او راؤ عمران ومحکمہ کے دیگر افسر بھی موجو د تھے۔
وقف املاک کی حفاظت ذمہ داری‘ اراضیات کو محفوظ بنادیا:طاہر رضابخاری
Apr 16, 2025