ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز منجمد

Apr 16, 2025

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبات ماننے سے انکار پر امریکہ کی صفِ اول کی ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز منجمد کر دیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمعے کو ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک خط بھیجا تھا جس میں لکھا تھا کہ یونیورسٹی میں بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیوں کو فورا وفاقی حکام کو رپورٹ کیا جائے اور ہر تعلیمی شعبے پر نظر رکھنے کے لیے کسی بیرونی ادارے یا شخص کی خدمات حاصل کی جائیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کیے جائیں۔

مزیدخبریں