سٹیج اداکارہ شازیہ کے قاتل وارث کو سزائے موت، 5 لاکھ جرمانہ 

Apr 16, 2025

لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج شاہد حمید نے لین دین تنازع پر سٹیج اداکارہ شازیہ کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر وارث عرف دانہ کو سزائے موت،5لاکھ جرمانے کی سزا اور شازیہ کی 2 بہنوں کو زخمی کرنے پر 7-7 سال قید،50،50 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔ ملزم کے خلاف تھانہ اقبال ٹائون پولیس نے 2002ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزیدخبریں