کرک : کنٹینر مسافر کوچ پر گرگیا‘ ماں بیٹی 12سمیت افراد جاں بحق ‘ 8زخمی

Apr 16, 2025

کوہاٹ(این این آئی)کرک شہر کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں ماں بیٹی سمیت 12 مسافر لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کرک کی حدود میں انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا جہاں شمالی وزیرستان کے ضلعی صدر میران شاہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ نمبر TE 548 مخالف سمت سے آنے والی منی کنٹینر نمبر 6303 سے ٹکراگئی۔ تین شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں