آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز قومی بلائنڈ خواتین ٹیم کل روانہ ہوگی

Apr 16, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں شرکت کیلئے 17 اپریل کو اسلام آباد سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگی، دونوں ممالک کے مابین پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا خواتین ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 میچوں پرمشتمل سیریز 18 سے 26 اپریل تک کھیلی جائیگی۔سیریز کے تمام میچز برسبین سٹیڈیم آسٹریلیا میں ہوں گے۔ 
قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے اور آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی اپنی سرزمین پر پہلی ہوم سیریز ہوں گی۔ آسٹریلیا خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیخلاف سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،امید ہے کہ قومی ٹیم شاندار کارکردگی کامظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریگی۔

مزیدخبریں