نارنگ منڈی : زیر زمین پینے کے پانی کی پائپ لائن ناکارہ

Apr 16, 2025

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) نارنگ منڈی میں عرصہ دراز سے بچھائی گئی زیر زمین سرکاری پانی کی پائپ لائن ناکارہ ہوچکی ہے کئی سالوں میں کروڑوں لٹر پانی ضائع ہوچکاہے اس کے باوجود انتظامیہ ہوش میں نہیں آسکی حکومت کی جانب سے ملک بھرمیں آبی ذخائر میں شدید کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے اس کے باوجود انتظامیہ پانی کے ضیاع کی روک تھام کیلئے کوئی کردار ادانہیں کر رہی اور زیر زمین پھٹے پائپوں سے نالیوں کا گندا بدبودارپانی بھی گھروں کو پہنچ رہا ہے جسے لوگ استعمال کر کے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں مقامی بلدیہ نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کیلئے عملہ اور فنڈ ز موجود نہیں ہیں اس لیے پانی کے ضیاع کو نہیں روک سکتے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہدعمران مارتھ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

مزیدخبریں