سیکنڈری بورڈ واربرٹن کا مارکنگ سنٹر جلد بحال ہوگا: ڈاکٹر شذرہ منصب

Apr 16, 2025

واربرٹن (نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں نے کہا ہے کہ سیکنڈری بورڈ واربرٹن میں بند کیا گیا مارکنگ سنٹر جلد بحال کر دیا جائے گا تاکہ اساتذہ و معلمات کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔ وہ گورنمنٹ سیکنڈری سکولز ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ کے وفد سے گفتگو کر رہی تھیں، جس کی قیادت حاجی محتار احمد بسمل نے کی۔ ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں نے کہا کہ وہ اپنے والد مرحوم کے تعلیمی مشن کو جاری رکھتے ہوئے اساتذہ کے مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کریں گی اور تعلیمی میدان میں ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گی۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ واربرٹن گورنمنٹ ہائی سکول میں بند کیا گیا مارکنگ سنٹر بہت جلد دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں