خیبر پختونخوا میں بارشوں سے حادثات کے دوران 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے 6 افراد لوئر دیر میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔ ایک اور واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
لوئر تالاش شمشی خان میں برساتی نالےمیں مسافر وین بہہ جانے سے 2 افراد لاپتا ہوگئے۔
خیبر میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ٹانک میں سیلابی ریلے میں مسافر وین بہہ جانے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کے پی میں اگلے چند روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پشاور میں بارشوں کے بعد نالے ابل پڑے اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ چارسدہ روڈ، بڈھنی اور وارسک روڈ پر پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
وادی نیلم میں نالا عبور کرتے ہوئے خاتون 4 بچوں سمیت نالے میں بہہ گئی، خاتون کی لاش نکال لی گئی۔