جرمنی ایئرلائن لفتھانسا کی ایران اور لبنان کے لیے پروازیں معطل، تہران کا اطالوی قونصل خانہ بند

جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور لبنان کے لیے پروازیں جمعرات تک معطل رہیں گی۔ 

برلن سے عرب میڈیا کے مطابق جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا کا مزید کہنا ہے کہ تل ابیب، اردن اور عراقی شہر اربیل کیلئے پروازیں منگل سے بحال ہوں گی۔

دریں اثنا ایران کے دارالحکومت تہران میں اطالوی سفارت خانے نے کہا ہے کہ قونصلر دفتر عوامی خدمات کیلئے 14 اپریل سے غیرمعینہ مدت تک بند ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اطالوی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قونصلر دفتر اطالوی شہریوں کیلئے ضروری خدمات کی فراہمی جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن