مصر میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے کہا ہے کہ قاہرہ سے ڈاکہیلا جانے والی ٹرین کی 2بوگیاں منیا القمہ سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے کو منیا الکمہ سنٹرل ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے، جہاں 6افراد کو مرحم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کی دیکھ بھال اور علاج جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مصری پبلک پراسیکیوشن کی ایک تحقیقاتی ٹیم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024