وزیر اعظم عمران خان نے چوتھی مرتبہ وفاقی کابینہ میںبڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد وزراء کی وزارتوں کے قلمدان تبدیل کردیئے۔ اور تقریبا پونے 3سال کے عرصے میں چوتھا وزیر خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وزیر اعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق شوکت فیاض احمد ترین کو وفاقی وزیر برائے وزارتِ خزانہ و ریوینو کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شوکت فیاض احمد ترین ، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں بھی وفاقی وزیر خزانہ رہ چکے ہیں،ساتھ ہی بیان میں فواد چوہدری کو دوبارہ وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دینے کی بھی تصدیق کردی گئی ہے۔ان کے علاوہ موجودہ وزیر خزانہ اور وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حماد اظہر سے وزیر صنعت و پیداوار کا قلمدان واپس لے کر خسرو بختیار کو وزیر صنعت و پیداوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سینیٹر شبلی فراز اب سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت سنبھالیں گے۔علاوہ ازیں عمر ایوب کو وزیر اقتصادی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ نجی ٹی وی کے مطابق چند نئے وزراء کو بھی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھ اتحادیوںکو بھی کابینہ شامل کیا جائے گا،خیال رہے کہ کابینہ میں ردِو بدل کی اطلاعات کافی عرصے سے زیر گردش تھیں اور گزشتہ روز سینیٹر فیصل جاوید نے ایک ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات ملنے کی مبارکباد بھی دی تھی۔ ZS
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024