حافظ آباد:اراضی تنازعہ ‘ بھانجے نے ماموں کو تشددکرکے قتل کردیا
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے قریب دھنوئے ڈوگراں میں بھانجے نے زمین کے تنازعہ پر مسلح ساتھیوںکے ہمراہ ماموں کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دھنوئے ڈوگراں کے رہائشی عاشق حسین کا اپنے بھانجے ذوالفقار علی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ ذوالفقار علی نے اپنے مسلح ساتھیوںکے ہمراہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اسکے ماموں عاشق حسین نے ملزمان کو روکاجس پر ملزمان نے اسے ٹھڈوں اور لاتوں سے مارمار کر ادھ مویا کردیا اور بعدازاںعاشق حسین کے بھانجے ذوالفقار نے گلہ دبا کر اسے قتل کردیاجس کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔پولیس تھانہ صدر نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور اسکے بھانجے ذوالفقار سمیت 9ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاہے۔