مکرمی! لاہور میں عملی طور پر یوٹیلیٹی سٹورز بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ رمضان المبارک کے پیش نظر حکومت کو یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی فراہمی کو بہتر بنانا چاہیے تھا تاکہ لوگوں کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے نجات ملتی لیکن صورت حال اس کے برعکس ہے۔ سبزہ زار سکیم اور علامہ اقبال ٹاؤن کے سنگم پر واقع یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے زونل دفتر سے منسلک سٹور بھی دو تین ہفتے سے مرمت کے نام پر بند ہے۔ اس کے باہر ٹرکوں پر کچھ سامان رکھ کر لوگوں کو دیا جاتا ہے جسے حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں۔ چینی تو ویسے ہی پورے شہر میں ناپید ہوچکی ہے، نہ وہ کسی سٹور پر دستیاب ہے اور نہ ہی کسی دکان پر۔ حکومت کو چاہیے کہ اس ماہِ مبارک کا احترام کرتے ہوئے لوگوں کے لیے کھانے پینے کی اشیا کی یوٹیلیٹی سٹورز پر بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے اور یوٹیلیٹی سٹورز والوں کو پابند کیا جائے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران سٹورز ہرگز بند نہ کریں تاکہ لوگوں کو زحمت نہ ہو۔(حدیقہ، لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024