پیپلزپارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر متحرک کرنے کیلئے رابطہ مہم شروع
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر متحرک کرنے کے لیے رابطہ مہم شروع نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کی معاشی حالت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق ملک آفس سیکرٹری چوہدری احمد حسین چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے انھوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے رمضان کے مہینے کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اور نااہل حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے پیپلزپارٹی نے تیاریاں شروع کردی ہیں حکمران سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما خورشید شاہ دو ڈھائی سال سے بے گناہ جیل میں بند ہیں اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جیل میں بند بے گناہ خورشید شاہ کو فوری رھا کیا جائے۔