مستحق افراد کیلئے’’ موبائل دستر خوان‘‘کا افتتاح کردیا: طارق گجر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر پی پی 56 پاکستان تحریک انصاف چوہدری طارق گجر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب کے پروگرام’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ تحت غریب،نادار اور مستحق افراد کے لیے’’ موبائل دستر خوان‘‘کا افتتاح کردیا۔ابتدائی طور پر افتتاح کے بعد 4موبائل دسترخوان کو فیلڈ میں بھیج دیا،موبائل دسترخوان کے ذریعے رمضان المبارک کے موقع پراور بعد میں شہر کے مختلف مقامات پر غریب،نادار اور مستحق افراد میں کھانے تقسیم کریں گے سابق ایم پی اے طارق گجر کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں محکمہ ہلال احمر کے رضا کاروں کی ڈیوٹیاں لگا دیں ہیں جو شہر میں روزانہ کی بنیاد پر کھانا افطاری سے پہلے تقسیم کرے گے گوجرانوالہ میں وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور حکومت پنجاب کے احکامات پر مستحق اور نادار افراد کے لیے ضلعی سطح پر مخیر حضرات اور سرکاری اداروں سے ملکر مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔موبائل دسترخوان کے ذریعہ کھانے کی تقسیم کے دوران لوگوں کی عزت نفس کا پورا خیال رکھا جائے گا ۔