اپوزیشن جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں : غلام نبی ورک
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق اپوزیشن لیڈرمیونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف مہم چلانے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں اورتنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کے پہلو پر کام کریں اس میں ملک کی نیک نامی اور عوامی بقاء کا رازمضمر ہے ماضی میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا گیا جس سے سیاسی عمل بدنام ہوا اور اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہمیں جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے ، بے لاگ احتساب اور عوامی خدمت کامینڈیٹ ملا ہے جس کی احترام کرتے ہوئے تمام وعدے پورے کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عام آدمی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور اب اپوزیشن ہر موقع پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔