دنیاپور ‘ نماز تراویح پڑھا کر گھر جاتے ہوئے امام مسجد قتل
دنیاپور ( نامہ نگار) نماز تراویح پڑھا کر گھر جانیوالے امام مسجد کو نامعلوم افراد نے سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کردیا ،پولیس نے نعش قبضہ میں لے تفصیل کے مطابق تھانہ صدر دنیاپور کے علاقے چک نمبر 8۔ ایم کے قریب نامعلوم افراد نے نماز تراویح پڑھا چک نمبر 5۔ ایم جانے والے 45 سالہ حافظ خدا بخش کو اس وقت گولیاں مار کر قتل کردیا جب وہ اپنے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا ملزمان نے اس کے سر اور سینے پر گولیاں مار یں اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر اس کو پوسٹ مارٹم کیلئے دنیاپور ہسپتال منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردی ہے ۔