مصر میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، متعدد مسافر زخمی
قاہرہ (این این آئی) مصر کی مشرقی گورنری کے شہر منیا القمح میں ایک مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسوں اور ریسکیو ٹیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد مشرقی گورنری میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا۔