سعودی وزارت صحت کے ترجمان العبد العالی نے کہا ہے کہ حالیہ ایام کے دوران نئے کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز گنجان آبادی والے محلوں یا غیرملکی کارکنان کی اجتماعی رہائش کے مراکز میں پائے گئے ہیں جبکہ 20 سے 25 فیصد تک کیسز دیگر مقامات سے ریکارڈ کیے گئے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں اس امر پر زور دیا کہ سب لوگوں کو مہلک وائرس سے بچنے کےلیے احتیاطی تدبیر اپناتے رہنا ہوگی، اس کے بغیر بات نہیں بنے گی۔العبد العالی نے مزید کہا کہ 70 سے 80 فیصد کورونا وائرس کے مریضوں میں معمولی درجے کی علامتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، بیس فیصد کیس ایسے ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا جارہا ہے- انہیں مسلسل طبی نگہداشت کی ضرورت ہے،ترجمان کے مطابق 5 سے دس فیصد کیس بے حد خطرناک ہیں، انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے- یہ ایسے مریض ہیں جن کے جسم کے بعض اعضا کام کرنا بند کرچکے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ہاوس آئسولیشن کے دوران بڑوں اور چھوٹوں سمیت ہر عمر کے لوگوں کو گھر میں سماجی دوری جیسی احتیاطی تدبیر پرعمل کرنا ضروری ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024