امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 4 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث طلب میں کمی ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں قدرتی گیس کے مئی کے لیے سودے 7.4 سینٹ ( 4.3 فیصد) کمی کے ساتھ1.650 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ پر بند ہوئے۔امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں لاک ڈاﺅن سے دفاتر اور دوسرے مقامات کی بندش کے باعث رواں سال گیس کی طلب 2019 ءکی سطح 84.97 ارب مکعب فٹ روزانہ سے کم ہوکر 83.79 ارب مکعب فٹ یومیہ اور 2021 ءمیں 81.24 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کا امکان ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024