ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت کی امداد روکنے کا اعلان انتہائی خطرناک ہے:بل گیٹس

مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی امداد روکنے کے اعلان پر کڑی تنقید کی ہے اورکہاہے کہ امریکی صدر کا ڈبلیو ایچ او کے بارے میں اعلان انتہائی خطرناک ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بل گیٹس نے ٹویٹرپر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک ایسے وقت میں امداد بند کرنا جب پوری دنیا کرونا کے خلاف لڑ رہی ہے انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے۔ امریکی صدر کے اعلان سے کرونا کے خلاف ڈبلیو ایچ او کی کوششیں مزید کمزور ہوسکتی ہیں۔