سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکیورٹی پریزی ڈنسی نے کہاہے کہ تبوک شہر میں گذشتہ سوموار کو پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک اشتہاری دہشت گرد ہلاک اور فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تبوک کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ سعودی شہریت رکھنے والے ایک اشتہاری عبدالرحیم بن احمد محمود ابو طقیقہ الحویطی کی موجودگی پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس نے ملزم کو خود کو حوالے کرنے کا کہا مگر اس نے خود کو حوالے کرنے کے بجائے پولیس پارٹی فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران اشتہاری ہلاک اور اس کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے ہلاک ہونے والے اشتہاری کے ٹھکانے سے ایک کلاشنکوف، پستول سنائپر،کلاشنکوف کی 22 گولیاں، بندوق کی 12 گولیاں اور ایک صندوق سے 13 پٹرول بم برآمد کیے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024