فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پرغور کے لیے عرب لیگ کا وزراءخارجہ کی سطح کا اہم اجلاس آئندہ اتوار کو قاہرہ میں طلب کیاگیا ہے۔عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس فلسطین کی درخواست پر بلایاگیا ہے جس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال پرغور کیاجائے گا۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان حسام الزکی نے ایک بیان میں کہاکہ ہنگامی اجلاس میں فلسطینی صدر محمودعباس بھی شرکت کریں گے۔ وہ اجلاس میں شریک عرب وزراءکو مسئلہ فلسطین اور اسے درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024