سماجی کارکن اور کینیڈین ماڈل خاتون کے ساتھ اسلام آبادکی سڑکوں پر اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی, اوباش نوجوانوں نے کینڈین خاتون کومبینہ طورپر حراساں دو گھنٹے تک پیچھا کرتے رہے۔
وفاقی دارالحکومت میں بھی شہری غیرمحفوظ, غیرملکی خاتون کی جانب سے شکایت کے باوجود پولیس بروقت ایکشن لینے میں ناکام ہے۔ اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں نے کینیڈین خاتون اسومی جے کومبینہ طورپر حراساں دو گھنٹے تک پیچھا کیا۔ اسلام آباد پولیس نے حراسگی کا شکارہونیوالی خاتون کی کوئی مدد نہ کی۔ 15 پر کال کی تو کہاگیاتھانے کال کریں اوردرخواست دیں،پولیس کی جانب سے حوصلہ افزاء جواب نہ ملنے پرمتاثرہ خاتون نے وزیراعظم کے شکایات پورٹل پر شکایت درج کرادی۔
پورٹل پر شکایت اور میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد کے نوٹس پر ایس پی رورل نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی کہتےہیں خاتون سے شرارت کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔
کینیڈین خاتون اسومی جے 2018سے پاکستان میں رہائش پذیراسومی پاکستان کااچھااورپرامن تاثرپیداکرنے کیلئے سوشل میڈیاپر بھی کافی ایکٹوہیں۔