امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہنی آج لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز مغرب اور جامعہ اشرفیہ میں نماز عشا کی امامت کریں گے۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے متعلقہ حکام کو تمام ضروری انتظامات کرنے اور عوام کی سہولت کےلئے متعلقہ علاقوں میں گاڑیوں کی آمدورفت میں روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔