نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ’’تقریبات یوم اقبال‘‘کے سلسلہ میںطلباوطالبات میں تقریری مقابلہ آج ہوگا
لاہور (نیوزرپورٹرر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری ’’تقریبات یوم اقبالؒ ‘‘ کے سلسلے میں آج دس بجے صبح کالجوں اور یونیورسٹیوںکے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’باطل سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہیں، سو بار کر چکا ہے تُو امتحاں ہمارا‘‘ منعقد ہو رہا ہے۔ ان تقریبات کااہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔