سوئی ناردرن گیس کے بو رڈ آف ڈا ئر یکٹر ز کے نئے چیئرمین سید دلاور عباس نے عہدے کا چا رج سنبھال لیا
لاہور(نیوزرپورٹر)سوئی ناردرن گیس کے بو رڈ آف ڈا ئر یکٹر ز کے نئے چیئر مین سید دلاور عباس نے عہدے کا چا رج سنبھال لیا ہے۔سید دلاور عباس کو حال ہی میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے گیس کمپنی کے بو رڈ آف ڈائر یکٹرز کے چیئر مین کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔ چارج سنبھالنے کے موقع پردلاور عباس نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس انفرا سٹر کچر اور کسٹمر سر وس کے معیا ر کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔انہو ں نے کہا کہ قدرتی گیس پاکستان کے گھر یلو اور معاشی شعبوں میں انتہائی اہمیت کی حا مل ہے۔ چیئرمین سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز سید دلاور عباس ماضی میں اٹک آئل کمپنی ،اٹک گر وپ اورفا رو ہولڈنگز کے پا کستان میں چیف ریپرزنٹیٹو رہیں۔انہیں اٹک آئل اورگروپ کے کم عمر ترین چیف ایگز یکٹو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔