واسا کو مالی نقصان پہنچانے والے کرپٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور( خصوصی نامہ نگار)واسا حکام نے ادارے کو مالی نقصان پہنچانے والے کرپٹ ملازمین کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، مختلف ٹھوس شہادتوں کی بنا پر متعدد ملازمین کو شوز کاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے ، کرپٹ ملازمین کو نوٹسز جاری کرنے پر واسا سی بی اے یونین کا واسا ہیڈ آفس احتجاج وائس چئرمین سے بدتمیزی کی اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق واسا انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں کرپـٹ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ردعمل میں سی بی اے پھول یونین نے رہنمائوں اور کارکنوں نے کا واسا ہیڈ آفس پر دھاو بول دیا ، اور بعض سماج دشمن عناصر کی مدد سے واسا ہیڈ آفس میں توڑ پھوڑ کی اور سرکاری املاک و سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ وائس چئیرمین واسا کے دفتر پر حملہ کیا اور سٹاف کو حبس بے جا میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ جبکہ وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کے ساتھ بداخلاقی کی ۔ واسا انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے توڑ پھوڑ کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سختی قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اور واضح کیا کہ اتھارٹی کو پرائیویٹ کرنے کی کوئی سمری زیر غور نہیں۔ جہاں تک ملازمین کے جائز حقوق پر مبنی کوئی بھی جائز مطالبہ ہو اُسے حل کیا جارہا ہے اور کیا جائے گا۔ دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے وائس چیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر اور ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والوں سے سختی سے نپٹا جائے گا ۔ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔