امام کعبہ الشیخ عبداﷲ عواد الجہنی کے لاہور میں استقبال کی تیاریاں
لاہور (نوائے وقت نیوز) امام کعبہ الشیخ عبداﷲ عواد الجہنی کی لاہور آمد پر دینی و مذہبی جماعتوں نے استقبالی تیاریاں شروع کر دیں۔ الشیخ عبداﷲ عواد الجہنی آج 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے اور وہ مغرب کی نماز تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں پڑھائیں گے۔ ہزاروں فرزندان اسلام انکی امامت میں نماز مغرب ادا کرینگے۔ شہر کے مختلف مقامات پر استقبالی بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں جبکہ جمعیت مشائخ پاکستان کے کارکنوں نے آرگنائزر پیر ایس اے جعفری کی قیادت میں لاہور بادشاہی مسجد کے باہر امام کعبہ الشیخ عبداﷲ عواد الجہنی کی آمد کے حوالہ سے ایک زبردست استقبالی مظاہرہ کیا اور پاک سعودیہ دوستی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور عوام سے امام کعبہ کا بھرپور استقبال کرنیکی اپیل کی۔