منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی کو 5لاکھ کا کریڈٹ کارڈ جاری کرنیکا فیصلہ
لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو پانچ لاکھ روپے مالیت کا کریڈیٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے بورڈ آف گورنرز سے منظوری حاصل کئے جانے کا امکان ہے۔ کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کی شرط کو لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ پی سی بی کراچی آفس کیلئے ایک اور بینک میں اکانٹ کھولا جارہا ہے۔کوئٹہ کی میٹنگ میں اگر بورڈ آف گورنرز نے منظوری دیدی تو وسیم خان کو بزنس اخراجات کیلئے پی سی بی کی جانب سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا کریڈٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔اس سے قبل پی سی بی ہیڈ کوارٹر اور کراچی آفس کے بینک اکاونٹس الگ الگ بینکوں میں تھے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی تھیں اور نیا اکانٹ کھولنے کیلئے بھی بورڈ آف گورنرز سے اجازت درکار ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں اصلاحات آنے اور ترامیم مکمل ہونے کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرزمیں ڈیپارٹمنٹس کی نمائندگی ختم ہوجائے گی۔