حانیہ عامر کے فیشن شو میں چست لباس پر سوشل میڈیا میں تنقید
لاہور(کلچرل رپورٹر)فیشن شومیںپہنا گیا اداکارہ حانیہ عامر کا لباس سوشل میڈیاپر تنقید کا نشانہ بن گیا ۔حانیہ عامرنے پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیراہتمام فیشن کے آخری روزفیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا لباس پہن کر کیٹ واک کی تھی جو ایک تنگ قسم کاٹریک سوٹ تھا جس حانیہ عامر کے خدوخال نمایاں ہو رہے ۔جب اداکارہ کی اس ڈریس کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئیں تو نہ صرف حانیہ عامر بلکہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کوبھی تنقیدکا نشانہ بنایاگیا۔