چودھری اسلم شہید کی سوانح حیات پر فلم’’چودھری دی مارٹائر‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری
لاہور(کلچرل رپورٹر) ایس ایس پی شہید چودھری اسلم کی سوانح حیات پر بننے والی فلم ’’چودھری دی مارٹائر‘ ‘کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔جس کی ڈائریکشن عظیم سجاددے رہے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ فلم میں شہید چودھری اسلم کا کردار طارق اسلام ادا کر رہے ہیں ۔ دیگر فنکاروںمیں ارباز خان، اصفر مانی، شمعون عباسی ، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔بتایاگیاہے کہ فلم کی شوٹنگ کراچی میں تیزی سے جاری ہے ۔یاد رہے کہ چودھری اسلم شہید ایک بہادر پولیس آفیسر تھے جنہوںنے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بے شماردہشت گروں کو کیفرکردارتک پہنچایا۔وہ دہشت گردی کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کے دوران شہید ہوگئے تھے۔انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مذکورہ فلم بنائی جارہی ہے۔