پاکستان آگہی پروگرام،طلبا کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اورایوان قائداعظم کادورہ
لاہور (نیوزرپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نیپئر روڈکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ اور الرحمان پبلک ہائی سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ علی رضا آباد کے طلباو طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے رانا گرائمر سکول فار بوائز گلشن راو ی گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول گلشن راوی ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فتح گڑھ اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول شالیمار ٹائون کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 574 تھی۔