کلین اینڈ گرین کاحکم ہمیں دین اسلام دیتا ہے:ایاز ظہیر ہاشمی
لاہور( پ ر)وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت الحمراء ہال مال روڈلاہور میں قومی امن کمیٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ فار صوفی ازم کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان بنانے میں علماء ومشائخ اور اہل قلم کا کردار کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کی صدارت کوارڈینیٹرمذہبی وبین المذاہب پروجیکٹ کلین اینڈ گرین پیر سید ایاز ظہیر ہاشمی نے کی ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاہب کی عبادت گاہوں میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے ،کلین اینڈ گرین کا حکم ہمیں دین اسلام دیتا ہے سیمینار سے سیدہ نورالصباح ہاشمی ،سید یوسف کاظمی ،خلیل کامران ،چوہدری ارشد گجر ،نسیم الحق زاہدی ،رشید احمد نعیم سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا ۔