بحیثیت قوم ہم بالکل مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں:قاری زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سر براہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کوٹ لکھپت لاہور میں مولانا محمد شریف مرتضائی کے عر س سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو قوم اپنی حالت بدلنے کی جدوجہد نہیں کرتی اللہ تعالیٰ بھی اُس کی حالت نہیں بدلتا، انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم بالکل مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں اور اگر ہماری قومی بے حسی کا یہی عالم رہا تو ناجانے ہماری حالت کیا ہو گی۔