ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا کیمپ جیل کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا کیمپ جیل کا دورہ کیا،معمولی جرائم میں ملوث 143حولاتیوںکو رہا کر دیا معلوم ہو اہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے گذشتہ روز کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے سپرٹنڈنٹ کیمپ جیل اسد وڑائچ کے ہمراہجیل کیچن، ہسپتال سمیت مختلف بارکوں کا وزٹ کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے انتظامات کو تسلی بحش قرار دیا اس موقع پر انھوں نے جیل میں معمولی جرائم میں 143 حولاتیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے جنہیں رہا کر دیا گیا ۔