گیس سلنڈرکی دکان پر دھماکہ ‘ علاقے میں خوف وہراس
لاہور(نامہ نگار ) سندرکے علاقے ملتان روڈ پر گیس سلنڈروںکی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔جس سے دکان کی چھت اڑ گئی۔ سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کی آواز سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔