گھریلوجھگڑے پر سسر نے گولی مار کر داما د کو زخمی کر دیا
فیروزوالہ (نامہ نگار )قصبہ کوٹ پنڈی داس میں گھریلوجھگڑے پر سسر نے گولی مار کر اپنے داما د کو زخمی کر دیا ، بتا یا گیا ہے کہ ساجدعلی کا اپنے داماد ریاض کے ساتھ گھریلو جھگڑے پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر ساجد نے گولی مار کر اسے زخمی کر دیا ، کو ٹ عبدالمالک میں رقم کے لین دین کے تنازع پر چار افراد نے حملہ کر کے اپنے مخالف کو زخمی کر دیا ۔