اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں 3 ملزم گرفتار‘ منشیات برآمد
لاہور( نامہ نگار) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف پنجاب نے فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس جھنگ روڈ پر کارروائی کے دوران کچا گوجرہ کے رہائشی راشد مقصود کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس اور ایک کلوگرام ہیروئن بر آمد کر لی جبکہ اے این ایف پنجاب نے لاہور میںدومختلف کارروائیوں کے دوران ایک کلو گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان بابر مجید اور وسیم گل کو گرفتارکرلیا ہے۔