کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے معمر شخص کو کچل ڈالا
لاہور(نامہ نگار ) گجر پورہ کے علاقے میں رنگ روڈ پر کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے 65 سالہ شہری کو کچل کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ گجر پورہ کے علاقے میںکرول گھاٹی کے قریب65سالہ نامعلوم شخص رنگ روڈ عبور کر رہا تھا کہ وہ کارکی ٹکرلگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ کارڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔