امریکہ ، فرانس ، برطانیہ بحریہ کی خلیجی پانیوں میں تجارت کی آزادانہ نقل وحمل کی حمایت
مانامہ (آن لائن) امریکہ،فرانس اور برطانیہ کی بحریہ نے خلیجی پانیوں میں تجارت کی آزادانہ نقل وحمل کی حمایت میں بحرین کے ساحل پر بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے مشق کا آغاز کردیا ہے ۔یہ بات ایک خاتون فوجی ترجمان نے پیر کے روز کہی ہے۔بحرین میں قائم امریکی پانچویں بحری بیڑے کا کہنا ہے کہ جیسا کہ بارودی سرنگیں میری ٹائم ٹریفک کیلئے جگہ جگہ خطرے کا باعث بنی ہوئی ہیں ،امریکہ ،فرانس اور برطانیہ اس اہم خطے میں تجارت اور جہازرانی کے آزادانہ تسلسل کی حمایت کے لئے بارودی سرنگوں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پرعز م ہیں۔ امریکی بحریہ کی ترجمان لیفٹیننٹ شلوئی مورگن نے بتایا کہ مشق خالصتاً دفاعی مقاصد کیلئے ہے ۔