صومالیہ میں امریکی بمباری، داعش کا نائب سربراہ ساتھی سمیت ہلاک
موغادیشو (نوائے وقت رپورٹ) صومالیہ میں امریکی فوج نے فضائی بمباری کرکے مقامی داعش کے نائب سربراہ کو ہلاک کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق بمباری خودمختار علاقے پونٹینڈکے صوبہ بری میں کی گئی۔ امریکی طیارے نے ایک مشتبہ گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں داعش کے نائب سربراہ عبدالحکیم دوقوب اور ان کا ساتھی شامل ہے۔ امریکی فوج اکثر و بیشتر القاعدہ کی ذیلی شاخ حرکت الشباب پر حملے کرتی آئی ہے۔