نائیجیریا: ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا 12 افراد ہلاک، 16 زخمی
کانو (آن لائن) شمالی نائیجیرین شہر گومبے میں ایندھن کا ایک ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور 16دیگر زخمی ہوگئے ہیں،یہ بات پولیس نے بتائی ہے ۔ڈرائیور سے فیول ٹینکر اس وقت بے قابو ہوگیا جب اس نے شہرکے نواح میں ایک پل پر ایک اور ٹرک کے ساتھ ٹکر انے سے بچنے کی کوشش کی ۔ گومبے پولیس کی ترجمان میری مالیوم نے کہا کہ ٹینکر ایک طرف الٹ گیا اس کے حصے بکھرگئے اور دھماکے سے آگ لگ گئی ۔